منگل,  28 جولائی 2026ء
اغوا، تشدد اور تاوان کیس؛ برطانوی عدالت نے 4 افراد کو سزا سنا دی

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں رشتے کے تنازع پر 21 سالہ نوجوان کو اغوا کر کے ایک دور دراز شپنگ کنٹینر میں قید رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے چار افراد کو عدالت نے قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمان نوجوان کو اس کے گھر سے زبردستی اغوا کر کے ایک اسٹوریج کنٹینر میں لے گئے، جہاں اسے کرسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زبردستی معافی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کروائی گئی۔ ملزمان نے نوجوان کے والد سے تاوان کا مطالبہ بھی کیا، تاہم متاثرہ نوجوان موقع پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، اندھا قتل ٹریس، اشتہاری گرفتار، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

عدالت نے قرار دیا کہ اغوا کی واردات نوجوان کے ایک خاتون سے تعلقات کے تنازع پر کی گئی تھی۔ چاروں ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا، جس پر عدالت نے تین ملزمان کو ساڑھے سات اور سات سال جبکہ ایک ملزم کو سات سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے واقعے کو انتہائی سنگین اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جرم قرار دیا۔

مزید خبریں