مری(کرائم رپورٹر) مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر پیش آنے والے لڑائی جھگڑے کے واقعے کے حوالے سے تھانہ پھلگراں اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد قانونی کارروائی مکمل ہونے پر فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے کے باعث معاملہ نمٹا دیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، اندھا قتل ٹریس، اشتہاری گرفتار، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 8 اپریل 2026 کو پیش آیا، جس میں ٹول پلازہ پر جھگڑے، مبینہ تشدد، سرکاری امور میں مداخلت، مزاحمت، ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے۔
پولیس نے مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 147، 149، 186، 353 اور 427 کے تحت درج کیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ بعد ازاں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے پر معاملہ رفع دفع کر دیا گیا۔











