لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور ایئرپورٹ اور اطراف میں طوفان باد و باراں کے باعث پروازوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی نجی ائیر کی پرواز پی اے 471 علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی، پرواز کو ملتان ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ ری فیولنگ کے بعد موسم بہتر ہونے پر طیارہ واپس لاہور پہنچا۔
کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری
کراچی، کویت، تاشقند، اسکردو اور ریاض سے لاہور کی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق تھنڈر اسٹروم کے باعث پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث حد نگاہ 1500 میٹر تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔











