اتوار,  05 جولائی 2026ء
وینزویلا اور ایران جنگ سمیت شاندار کامیابیاں حاصل کیں، ٹرمپ کا امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں وینزویلا اور ایران جنگ سمیت شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا امریکی دنیا کے سب سے بہادر اور بہترین لوگ ہیں، امریکا میں سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکی عوام کسی کو اپنی آزادی چھیننے نہیں دیں گے، امریکا دنیا بھر میں امید کی کرن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کے زخم پھر تازہ کردیے

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے، مجھے تیسری مدت کا کہنا چاہیے لیکن نہیں کہوں گا کیونکہ تنازع نہیں چاہتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ہم نے اپنے دور میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم اسے تباہ کردیا، امریکا کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے۔

ان کا کہنا تھا پاناما کینال کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے، ہمیں انجیئرنگ کا یہ عظیم شاہکار دیتے ہوئے 38 ہزار امریکی جان کی بازی ہارے۔

مزید خبریں