اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے بعد متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان کے وفد میں کامران مرتضیٰ اور مولانا واسع شامل تھے جب کہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ اخونزادہ حسین یوسفزئی اور اسد قیصر موجود تھے۔
ملاقات سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ہاتھ میں ہوتا تو اب تک بانی پی ٹی آئی کا علاج بھی ہوچکا ہوتا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے بیرونِ ملک علاج سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان
اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈران سے مشاورت ہوئی ہے، اصولی طورپر اتفاق ہوا ہےکہ ہمیں متحدہ اپوزیشن کی طرف جانا چاہیے، ہم مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے مزید مشاورت جاری رہےگی، اس پر مزید ملاقاتیں ہوں گی، امید ہےکہ اچھا آغاز ہو، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے لیے بھی ماحول بننا چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلزپارٹی کو ساتھ ملائیں گے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حکومت میں ہے۔











