نیویارک(روشن پاکستان نیوز) عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مقامی اور بین الاقوامی معاشی رپورٹس کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 130 ڈالر تک کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس تیزی کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4,488 ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہوگیا
سونے کے ساتھ ساتھ دوسری قیمتی دھات چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بڑھ کر 66.86 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا قیمتی دھاتوں کی خریداری میں بڑھتا ہوا رجحان ان قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔











