مری(روشن پاکستان نیوز) مری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیاحوں کی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ چند ہی منٹوں میں پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 6 شہری جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کیوں تبدیل کی گئی؟ وجہ سامنے آگئی
زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور علاقے کو کلیئر کر دیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔











