کیا چھت پر سفید رنگ کرنے سے کمرے ٹھنڈے ہوسکتے ہیں؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے مگر گھروں کے اندر بھی موسم اتنا گرم کے حالات ناقابل برداشت ہوتے جارہے ہیں ایسے میں جب رات میں موسم قدر بہتر بھی ہو تو گھر کے اندر کمرے تپ رہے ہوتے ہیں۔

اس شدید گرمی میں گھروں کو کیسے ٹھنڈا رکھا جاسکتا ہے، پرانے زمانے میں موسم گرما کے آغاز پر ہی گھروں کی چھتوں پر کھجور کے پتے بچھا دیے جاتے تھے یا پھر مٹی سے گارا بنا کر اس کا لیپ کردیا جاتا تھا اور وجہ یہی بتائی جاتی تھی کہ ایسا کرنے سے گھروں کے اندر کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے۔

مگر آج کے اس جدید دور میں یہ چیزیں پرانی ہوگئی ہیں اور اس کی جگہ مختلف پینٹس نے لے لی ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں چھتوں پر لگانے گھروں کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے اور گرمی کی شدت کم ہوجاتی ہے۔

مارکیٹ میں مختلف اقسام کے پینٹس دستیاب ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ پینٹس لگانے سے گھروں کے اندر کا درجہ حرارت کم کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی دو قسم کی شعائیں موجود ہوتی ہیں ایک ’یو وی‘ اور دوسری ’انفرا ریڈ‘ آسان الفاظ میں اگر انہیں سمجھایا جائے تو الٹرا وائلیٹ ریز میں صرف روشنی ہوتی ہے اور انفرا ریڈ میں تپش اور گرمائش ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں گرمی زیادہ ہوتی ہے۔

سفید پینٹس گھروں میں تپش اور گرمائش دینے والی شعاعوں کو چھتوں میں جزب ہونے سے روکتے ہیں۔

آخری مرتبہ مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟ حیران کن خبر سامنے آگئی

پانی کے ذخائر میں ان چیزوں کا استعمال کریں گے تو میٹریل کو دیکھنا پڑے گا یہ ان کے لیے بنایا گیا ہے یا نہیں لیکن عمومی طور پر ان سفید پینٹس کو چھتوں کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اس کا کوئی منفی اثر نہیں ہے۔

ان سفید پینٹس کے استعمال سے آپ کے گھروں میں لگے پنکھے گرم ہوا نہیں دیں گے اور اے سی بھی کم وقت میں کمروں کو ٹھنڈا کردیں گے۔

مزید خبریں