اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس سے وفاقی وزیر کے نامناسب اور محاذ آرائی پر مبنی رویے کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
سحر کامران کے مطابق انہوں نے پارلیمانی نگرانی میں مبینہ کوتاہیوں اور وزارت کی جانب سے قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق جائز سوالات اٹھائے، تاہم وفاقی وزیر کے رویے پر احتجاجاً اجلاس چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی اور احتساب کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اجلاس کے نوٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا 18واں اجلاس 21 جولائی 2026 کو پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق، قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق جامع رپورٹ، جبکہ پیمرا کی کارکردگی، اتھارٹی اور کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل، ریگولیٹری فریم ورک، نفاذ کے طریقہ کار، درپیش چیلنجز اور نیوز، حالات حاضرہ و تفریحی مواد کے ضابطہ کار پر بریفنگ شامل تھی۔
سحر کامران نے مؤقف اختیار کیا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد پارلیمانی نگرانی اور وزارت و متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، تاہم ان کے بقول جائز سوالات اٹھانے پر اختیار کیا گیا رویہ پارلیمانی روایات کے منافی تھا۔
No Compromise on Self-Respect!
Today I walked out of the National Assembly Standing Committee on Information & Broadcasting to protest the Federal Minister’s inappropriate & confrontational attitude when I raised legitimate questions on serious lapses in parliamentary oversight… pic.twitter.com/zzr9Mg7O3E— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) July 21, 2026











