لاہور(روشن پاکستان نیوز) ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں 15 سے 20 ہزار روپے کمی کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسافروں کی کمی کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی 120 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ اندرون ملک کرایوں میں 15 سے 20 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ، بحرین، کویت، قطر، دبئی، دوحہ، استنبول، فجیرہ کی 100 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی، اسلام آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد کی 20 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
کراچی سے 27، علامہ اقبال ایئرپورٹ 18، اسلام آباد سے 21 پروازیں منسوخ ہوئیں، ملتان 9، پشاور 13، سیالکوٹ 4 اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے 8 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
لاہور: نوجوان نے خاتون اور اسکے 2 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کیا تھا۔
ایئر لائن ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کیا، ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔
کراچی سے لاہور اسلام آباد اور دیگر اسٹیشن کے لے کرایوں میں اضافہ کیا گیا، بین الاقوامی پروازوں کے لیے 10 سے 28 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔











