لاہور: نوجوان نے خاتون اور اسکے 2 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور(روشن پاکستان نیوز): صوبائی دارالحکومت کے علاقے مزنگ میں ایک فلیٹ کے اندر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پراپرٹی ڈیلر نے مبینہ طور پر خاتون اور اس کے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق پراپرٹی ڈیلر شاہد جٹ نے فلیٹ میں فائرنگ کر کے خاتون عائشہ، 14 سالہ مصفیرا اور 12 سالہ منیب کو قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر دو بچیاں سمرا اور مناہل زخمی بھی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غازی آباد میں پولیس کا قمار بازی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 18 افراد گرفتار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا۔ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

مزید خبریں