لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کے علاقے نصیرہ آباد میں واقع چلڈرن ہسپتال میں نومولود مردہ بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے والی خاتون سمیت 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان 21 اپریل کو بچے کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
قصور میں مہندی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ و آتش بازی پر 7 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
گرفتار ملزمان میں آمنہ بی بی اور اللّٰہ وسایا شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیسری ملزمہ ثناء کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔











