منگل,  31 مارچ 2026ء
’ٹرمپ ‌نے سعودی ‌ولی ‌عہد سے متعلق جو کہا وہ کوئی شریف‌ آدمی ‌دہرا ‌نہیں ‌سکتا‘

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امیر جے یو آئی‌مولانا فضل‌الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت خطےمیں مثبت کردار ادا کر رہا ہے پیچیدہ صورتحال اور فیصلوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے، ایوان کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پاکستان نے میزبانی کی جو ایک اعزاز ہے مصر، ترکی، سعودی عرب اس میں شریک ہوئے جو اسلامی دنیا کے بڑے ممالک ہیں ان بڑے ممالک کے باہمی رابطے سے اسلامی دنیا کیلئے متوازن سوچ  پیدا ہو گی۔

ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ ‌نے سعودی ‌ولی ‌عہد سے متعلق جو کہا وہ کوئی شریف‌ آدمی ‌دہرا ‌نہیں ‌سکتا، ایران، اسرائیل ‌اور امریکی ‌تنازع ‌فلسطین ‌جنگ ‌کا تسلسل‌ ہے یہ جنگ ‌عرب‌ممالک ‌سے ہوتی ‌ہوئی ‌ایران ‌تک‌ پہنچائی ‌گئی اگر ایران میں انہیں کامیابی مل گئی تو خطے پر صہیونی بالادستی ناگزیر ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری ‌اسلامی ‌دنیا کو مل ‌کر ایک ‌مضبوط‌ اسلامی ‌بلاک‌ بنانا چاہیے جس میں سیاسی، تجارتی ‌اور دفاعی ‌حوالے سے مشترکہ‌ معاہدہ‌ کیا جائے متحد ہو کر ہی‌ صہیونیت ‌اور اسرائیلی ‌توسیع ‌پسندی ‌کو  روکا ‌جا سکتا ہے۔

مزید خبریں