اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 343 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 524 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
رات بھر پنکھا چلا کر سونا، فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟ حیران کن حقائق
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 532 ڈالر تک جا پہنچا ہے، جو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور غیر یقینی معاشی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔











