پاکستانی مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری، لندن کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو گیا

کراچی (روشن پاکستان نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا 6 سال بعد لندن کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو گیا۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے 325 مسافروں کو لے کر لندن روانہ ہو گئی، سیکریٹری دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پرواز کو الوداع کیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں تحائف تقسیم کیے گئے، ایک خوش نصیب مسافر کی لاٹری بھی نکلی، جسے قرعہ اندازی کے ذریعے 660 سی سی گاڑی انعام میں دی گئی۔

پی آئی اے نے کرایوں میں فیول سرچارج وصول کرنا شروع کردیا

تقریب میں پی آئی اے کنسورشیم کے چیئرمین عارف حبیب اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے، قومی ایئر لائن 30 مارچ سے لاہور سے بھی لندن کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔

پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے ہفتہ وار 3 اور لاہور سے ایک پرواز لندن کے لیے آپریٹ ہوگی۔

مزید خبریں