هفته,  28 مارچ 2026ء
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے چیئرمین پاک میڈیا فورم سعودی عرب کی ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، فیصل ممتاز راٹھور سے چیئرمین پاک میڈیا فورم سعودی عرب، الیاس رحیم کی پی ایم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم کے احتشام جاوید کولی بھی ہمراہ تھے۔

ملاقات کے دوران اوورسیز کشمیریوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اوورسیز کشمیریوں کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اوورسیز کشمیر کنونشن کے انعقاد اور آزاد کشمیر کے عدالتی نظام کی بہتری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے متعارف کروائے گئے آن لائن پورٹل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، جس کے ذریعے اوورسیز کشمیری اپنے مسائل اور شکایات باآسانی متعلقہ اداروں تک پہنچا سکتے ہیں۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اوورسیز کشمیریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔

مزید خبریں