اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے مطابق 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 36.36 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کالج کے قریب کارروائی کے دوران 2 ملزمان سے 3.25 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 خواتین سمیت 6 گرفتار

دیگر کارروائیوں میں چکلالہ گیریژن راولپنڈی کے ایک کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنے والے پارسل کے چاکلیٹ باکس سے 10 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ حب ٹول پلازہ کراچی کے قریب ایک ٹرک سے 20 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں بس ٹرمینل کے قریب بس سے 7.2 کلوگرام چرس، ڈی جی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بس ٹرمینل کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس جبکہ کچلاک بائی پاس کے قریب ایک ملزم سے 1.9 کلوگرام وزنی 2650 ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔

تمام کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں