اسلام آباد(عرفان حیدر) راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین سردار فاروق احمد، نمبردار محمد عارف اور راجہ علی زمان نے کہا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے دھوکہ دہی کے ذریعے انکی راجڑ، اور پنڈ پڑیاں میں واقع سینکڑوں کنال زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ زمینوں کی ادائیگی سے انکاری ہے،اپنی رقوم سے دستبردار نہیں ہونگے، آر ڈی اے خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے،اعلیٰ حکام متاثرین کی آواز سنیں اور انہیں انصاف مہیا کریں بصورت دیگر سوسائٹی کے دفتر کے باہر دھرنا دینے اورسڑکیں بند کرنے پر مجبور ہونگے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار فاروق احمد، نمبردار محمد عارف ، راجہ علی زمان ودیگر کا مزید کہنا تھا کہ کی راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے ان سےاربوں روپے کی سینکڑوں کنال زمینیں خریدیں اور صرف پچاس لاکھ روپے زر بیعانہ دیا، جبکہ بقایا رقم دینے سے انکاری ہے، رقم کا تقاضا کرنے پر اپنے پالتو غنڈوں کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،سردار فاروق احمد نے مزید بتایا کہ مافیاء کی جانب سے الحرم سٹی، گلشن کشمیر اور دانیال ٹاؤن میں ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور لوگوں کے پلاٹوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں،انہوں نے اپنے پالتو غنڈ ے پال رکھے ہیںجنہوں نے نو قتل کر رکھے ہیں مگر سی سی ڈی انکو پوچھتی تک نہیں ہے، انکی دو گاڑیاں اور لاکھوں روپے نقد مافیاء کے غنڈوں نے لئے مگرتھانہ بنی اور آر اے بازار پولیس نےالٹا انکے خلاف جعلی اور جھوٹی ایف آئی آر درج کر کےانہیں گرفتار کر لیا،آئی جی پنجاب کے احکامات کو ایس پی اور ایس ایچ او ہوا میں اڑا دیتے ہیں،پہلی پریس کانفرنس کے بعد انہیں بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں مگر میں سچ بولنا بند نہیں کرونگا،انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی رقم ہر حال میں وصول کرینگے چاہے اسکے لئے انہیں سوسائٹی کے دفتر کے باہر دھرنا دینا پڑے یا سڑکیں بند کرنی پڑیں، متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب اور آر ڈی اے کےاعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ وہ اس معاملہ پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں انصاف مہیا کریں اور انکی ڈوبی ہوئی رقوم دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
حافظ آباد،غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز،ٹاؤنرمیں پلاٹس کی خریدوفروخت جاری











