اتوار,  22 فروری 2026ء
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو حیرت انگیز طور پر اب تک اس سروس میں موجود نہیں تھا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ میں ایسے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جو اب تک اس میسجنگ سروس کا حصہ نہیں مگر صارفین اس کا بہت زیادہ مطالبہ کرتے ہیں۔

جی ہاں واٹس ایپ میں میں بہت جلد صارفین اپنے میسجز کو شیڈول کرسکیں گے۔

یہ ایسا فیچر ہے جو اب تک میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں موجود نہیں۔

درحقیقت یہ حیرت انگیز ہے کہ ایک میسجنگ ایپ میں اب تک اس طرح کا میسجز شیڈول کرنے والا فیچر موجود نہیں۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں شیڈول میسجز فیچر دیکھنے میں آیا۔

اس فیچر کو ممکنہ طور پر شیڈولڈ میسجز کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل

اس فیچر سے صارفین اپنے پیغامات کو پہلے سے شیڈول کرکے انہیں مخصوص وقت میں بھیج سکیں گے۔

یعنی اپنا پیغام ٹائپ کرکے تاریخ اور وقت کا تعین کرنا ہوگا اور پھر وہ اس وقت خودکار طور پر ڈیلیور ہو جائے گا۔

یہ فیچر چیٹ کے چیف انفو اسکرین آپشن میں چھپا ہوگا جہاں سے ہی اسے سینڈ ہونے سے قبل ڈیلیٹ کرنا ممکن ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے، تو یہ کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا مشکل ہے۔

مزید خبریں