جمعرات,  19 فروری 2026ء
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 بھارتی پراکسی خوارج ہلاک

لکی مروت(روشن پاکستان نیوز)لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدگان علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، لکی مروت میں 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی مکمل کیا تاکہ مزید دہشتگردی کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن سے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی اوراستعداد کا مظاہرہ ہوا ہے اورعوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے دہشتگرد عناصرکے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اس کامیاب آپریشن کوعلاقائی امن کیلئے ایک اہم پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا لکی مروت میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں