کولمبو(روشن پاکستان نیوز) میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ میچ میں زمبابوے نے شاندار پرفارمنس کے ساتھ سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
زمبابوے کی جانب سے برائن بینٹ نے 63 اور سکندر رضا نے 45 رنز بنائے جبکہ مزاربانی، بریڈ ایونز اور کریمر نے بالترتیب 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو نقصان پہنچایا۔
پاک بھارت میچ میں کیا چیز بہت اہم ہے، وقار یونس نے بتا دیا
سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 62 اور پون رتھنائیکے نے 44 رنزاسکورکیے تاہم ان کی کوششیں فتح کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکیں۔
ڈوشن ہیمانتھا نے زمبابوے کے لیے 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا۔
زمبابوے کی یہ جیت نہ صرف گروپ مرحلے میں ان کی پوزیشن مضبوط کرتی ہے بلکہ ٹیم کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہے، شائقین اور کرکٹ تجزیہ کاروں نے اس فتح کو زمبابوے کی متوازن بیٹنگ اورمؤثربالنگ کا نتیجہ قراردیا۔











