بدھ,  04 فروری 2026ء
لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قتل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا۔

ان کے قتل کی قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے، لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی ان کے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام قذافی کا قتل چار افراد نے کیا، انہیں باغ میں گولی مارنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ایران پرگہری نظر، شہریوں کو قتل کیا گیا توامریکا مداخلت کرے گا، ٹرمپ

سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا، انہوں نے 2021 میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیے گئے۔

مزید خبریں