جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز )پنجاب کے علاقوں مانگا منڈی اور پھول نگر میں زہریلی شراب پینے کے باعث 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مانگا منڈی اور پھول نگر میں زہریلی شراب پینے سے 4، 4 افراد ہلاک ہوئے، ان افراد نے ایک ہی دکان سے شراب خریدی تھی۔

لواحقین نے بتایا کہ ہلاک افراد کو شراب نوشی کے بعد حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔

9 ستمبر کو دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ڈانس پارٹی میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو سے 2 خواتین اور ایک مرد ہلاک کی لاش برآمد کی گئی تھی۔

ایف الیون ٹو میں واقع الصفا ہائٹس میں دو خواتین اور ایک لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی جہاں غیر معیاری شراب پینے کے سبب لڑکا اور لڑکی کی موت واقع ہوگئی تھی جس پر نادیہ نامی خاتون نے الصفا ہائٹس کے اسٹاف کو اطلاع دے دی تھی اور اس دوران اس کی بھی حالت غیر ہوگئی تھی۔

پولیس نے نادیہ نامی لڑکی کو تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا تھا جہاں اس کی بھی موت واقع ہوگئی تھی۔ مرنے والے لڑکے کی شناخت زابت والد عبد السبحان کے نام سے ہوئی جبکہ دوسری خاتون کی شناخت نہیں کی جا سکی۔

مزید خبریں