جمعرات,  11 جون 2026ء
خاتون کو بلیک میل کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(روشن پاکستان نیوز) خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے کھلی کچہری میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران سے انصاف کی اپیل کی تھی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیصل کامران نے خاتون کی درخواست اور الزامات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ خاتون کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد کی بنیاد پر تھانہ سندر میں مقدمہ نمبر 1950/26 درج کر لیا گیا۔

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے تحفظ، عزت اور قانونی حقوق کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا اور قانون سے بالاتر کسی کو نہیں سمجھا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں