جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
شیخو پورہ ضمنی الیکشن: ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، فافن کی رپورٹ

شیخوپورہ (روشن پاکستان نیوز) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن کی رپورٹ جاری کر دی۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، جو 38 فیصد سے بڑھ کر 55.7 فیصد ہوگیا۔

فافن رپورٹ کے مطابق ہارنے والے امیدوار کو عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سپورٹ کیا۔

فافن کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کا ووٹ بینک 36 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق فارم 47 رات ساڑھے 10 بجے تک تیار ہوچکے تھے۔ ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 41 فیصد تھا جو عام انتخابات میں 50 فیصد تھا۔

مزید خبریں