جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، شہباز شریف نے استقبال کیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے  چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے۔

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور دورہ پاکستان پر اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیراعظم کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا۔

چینی وزیراعظم کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

چینی وزیراعظم کی آج صدر زرداری سے ملاقات متوقع ہے اور وہ دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ معزز مہمان گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ، بھارت سمیت مختلف ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے

واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا دورہ روزہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

مزید خبریں