راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے ملزم حسن مہدی کو گرفتارکر لیا،ملزم کا ایک ساتھی حسنین قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے،ملزم حسن مہدی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری اویس کو قتل جبکہ فہیم کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ایک ہفتہ قبل درج کیا گیا تھا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔











