اتوار,  26 اپریل 2026ء
گھوٹکی ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، 4000 کین شراب برآمد

گھوٹکی(روشن پاکستان نیوز) موٹروے پولیس نے دورانِ پٹرولنگ گھوٹکی ٹول پلازہ کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ہائی ایس وین سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔

لاہور: مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران نے ایک مشکوک ہائی ایس وین کو چیکنگ کے لیے روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 4000 کین شراب برآمد ہوئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود ایک غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان، گاڑی اور برآمد شدہ سامان کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ کرداروں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں