اتوار,  26 اپریل 2026ء
رشوت خور اور بدعنوان پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری شکایت درج کرانے کا طریقہ
رشوت خور اور بدعنوان پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری شکایت درج کرانے کا طریقہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) سندھ پولیس نے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل، شفافیت کے فروغ اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف شکایات درج کرانے کا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اگر کسی شہری کی گاڑی، موٹر سائیکل یا کوئی قیمتی سامان چوری ہو جائے اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج نہ کی جا رہی ہو یا غلط ایف آئی آر درج کی گئی ہو تو شہری براہِ راست پولیس کے اعلیٰ حکام سے رجوع کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر تھانے کا کوئی اہلکار یا افسر غیر مناسب رویہ اختیار کرے یا رشوت طلب کرے تو متاثرہ شہری فوری طور پر آئی جی پی کمپلین سیل پر اپنی شکایات لازمی درج کروائیں۔

متاثرہ شہری اپنی شکایات 1715 پر کال کرکے یا واٹس ایپ نمبر 0314108831 پر درج کروا سکتے ہیں۔

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں مبینہ 40 کروڑ کرپشن اسکینڈل، سابق و موجودہ کمانڈنٹ آمنے سامنے

مزید برآں شہری اپنی شکایات آئی جی پی کمپلینٹ سیل کے آن لائن پورٹل کے ذریعے بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس عوام کو سہولیات کی فراہمی اور بروقت انصاف کی یقین دہانی کے لیے پرعزم ہے، اگر کسی شہری کو متعلقہ تھانے سے مناسب تعاون نہ ملے یا کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا رشوت طلب کی جائے تو فوری طور پر شکایت درج کروائیں، ہر شکایت پر شفاف اور بروقت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں