اتوار,  26 اپریل 2026ء
سحر کامران کا زید جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ اعجاز جکھرانی کے صاحبزادے زید جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں سحر کامران نے کہا کہ زید جکھرانی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر وہ دل گرفتہ اور شدید صدمے میں ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔

امریکا اور ایران میں مذاکرات کی خواہش مگر اعتماد کا فقدان بڑی رکاوٹ ہے: سحر کامران

سحر کامران نے اعجاز جکھرانی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید خبریں