راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدر واہ پولیس کی فوری کاروائی،07 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم فوری گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی دوکان پر گئی تو دوکاندار اکرم نے نازیبا حرکات کیں،صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اکرم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











