هفته,  21 فروری 2026ء
کینیڈا میں پاکستانی نژاد بزنس مین کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی

برٹش کولمبیا(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین راحت راؤ کو کینیڈا میں نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔ راحت راؤ کو کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں اُن کے دفتر میں جلایا گیا۔ اُنہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔

کینیڈا کے ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس خالصتان نواز سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے حوالے سے راحت راؤ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ تب یہ خبر نیوز 18 ہی نے بریک کی تھی۔ راحت راؤ کا تعلق زرِمبادلہ کے بزنس سے ہے۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہانیہ کواسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا : برطانوی میڈیا

یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ نِجر کو گزشتہ برس برٹش کولمبیا کے شہر سرے کے ایک بڑے گردوارے کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے بعد سِکھ برادری کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج میں راحت راؤ اور اُن کے ساتھی پیش پیش رہے تھے۔

مزید خبریں