اسلام آ با (روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں عام انتخابات کے دن 8 فروری بروز جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
موسمیات کے تجزیہ کار کے مطابق 7 فروری کو مغربی سندھ اور بلوچستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ 8 فروری کو ملک کے کئی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
8 فروری کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ الیکشن والے دن بارش کے کسی بڑے سپیل کا کوئی امکان نہیں ہے۔
 
				 
															 
								 
								 
								 
								 
								





 
								 
															





 
															 
															 
								 
															