اتوار,  11 اکتوبر 2026ء
پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)  خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

خلیجی سرمایہ کاروں نے ستمبر کے پہلے پچیس روز میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں ایک سو انتیس ملین سے زائد ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزمیں 110 ملین ڈالر اور بحرین نے 10 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔

ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد ہوشیار! اہم الرٹ جاری

ستمبرمیں فکسڈ ریٹ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پرشرح منافع چوبیس اعشاریہ چار سے چوبیس اعشاریہ پانچ فیصدرہا۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں غیرملکی سرمایہ کاری 203 ملین ڈالر رہی۔

مزید خبریں