اتوار,  11 اکتوبر 2026ء
گورنر خیبرپختونخوا کا عوام کے نام اہم پیغام، امن و استحکام کے قیام پر زور

پشاور(محب) گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں اور دہشت گردی و بدامنی کی حمایت نہیں کرتے۔ ان کے مطابق صوبے کے عوام نے فتنہ الخوارج کا ساتھ نہ دینے اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر نے عوام پر زور دیا کہ وہ انتشار، اشتعال انگیزی، قانون شکنی اور دنگا فساد سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

پشاور میں 11 اکتوبر کے لیے ٹریفک پلان جاری، بی آر ٹی سروس بھی بند

گورنر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون، جمہوری اقدار کے فروغ اور ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں تاکہ ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں۔

مزید خبریں