اتوار,  11 اکتوبر 2026ء
کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں پی ٹی آئی کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ پارٹی اعلامیہ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کے پی صورتحال سے متعلق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں صوبے میں دہشتگردی کی صورتحال پر غور کے بعد صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر غور جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹیوں نے صوبے کی صورتحال پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت کرے گی۔

لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط قبول نہیں، پہلے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ضروری ہے: علی ظفر

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر راج سے صوبے میں سیاسی کشیدگی اور عوامی بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق کا تحفظ نا گزیر ہے۔ دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی غیر مشروط مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف ہے، جب کہ گورنر راج کی مخالفت پر اے این پی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے موقف کا خیر مقدم کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں غیر معمولی آئینی یا انتظامی اقدام کی صورت میں دوبارہ مشترکہ اجلاس ہوگا۔

مزید خبریں