اتوار,  11 اکتوبر 2026ء
پاکستان کی ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)  پاکستان نے ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ خالد ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا دہشت گردی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور یہ حملہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

ترجمان نے کہا حملے میں جانی نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، پاکستان متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

ترجمان نے کہا حوثی ملیشیا کی شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، عالمی برادری حوثی باغیوں کے حملوں کی بلا امتیاز مذمت کرے، حوثی باغیوں کی جارحیت کسی صورت قابل جواز نہیں، حملے فوری بند کیے جائیں۔

 لاہور میں 24 ارب روپے سے 3 نئے بڑے ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ

دفتر خارجہ نے کہا پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، اور سعودی عرب کے دفاع اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا عالمی برادری علاقائی استحکام خطرے میں ڈالنے کے اقدامات کے خلاف دو ٹوک مؤقف اپنائے، پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔

مزید خبریں