اتوار,  11 اکتوبر 2026ء
عرفان پٹھان کا اپنے نام سے منسوب جھوٹی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

حیدرآباد (روشن پاکستان نیوز) بھارتی کرکٹ کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے جھوٹی خبریں پھیلائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی مذہب کی توہین کرنے والی بات نہیں کہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان پٹھان نے مداحوں سے اپیل کی کہ ان سے منسوب بیانات پر یقین نہ کریں اور ایسی خبروں کو دوسروں تک پہنچانے سے پہلے ان کی سچائی کی تصدیق کرلیں۔

عرفان نے انسٹاگرام پر کہا کہ بعض افراد محض ویوز حاصل کرنے کے لئے ان کا نام استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے ان کے نام سے فرضی خبریں نشر کی جارہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی خبر براہ راست ان کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہے تو اس پر یقین نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نہ کبھی اپنے مذہب کے خلاف اور نہ ہی کسی دوسرے مذہب کے بارے میں غلط بات کہی ہے

 پنجاب میں ایچ آئی وی رجسٹریشنز میں تشویشناک اضافہ، 7 ماہ میں گزشتہ پورے سال سے زیادہ کیسز رپورٹ

عرفان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات پر یقین کرنے یا انہیں دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق ضرور کی جائے۔

مزید خبریں