سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے، پہلے اجلاس میں نو منتخب ممبران حلف اٹھائیں گے۔
اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو طلب کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔
سینیٹ کی 19 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوئی تھی ۔
جبکہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہونے کی بعدسینیٹ میں اب ارکان کی کل تعداد 85 ہے۔