اگر بازار جیسی کرسپی کچوریاں گھر ہی میں بن جائیں تو باہر سے لانے کی ضرورت ہی نہیں۔
ترکیب:
بون لیس چکن کو پانی میں ڈال کر ابال لیں۔
اس میں ہلدی، لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر پکائیں اور چکن کے ریشے کرلیں۔
میدہ، نمک اور پگھلی ہوئی مارجرین کی مدد سے آٹا گوندھ لیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں۔
پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں، پیڑے کو بیل لیں اور اس کے اوپر گھی لگائیں اور چاروں کناروں کو موڑیں تاکہ ایک چوکور سا آٹے کا ٹکڑا بن جائے۔
پھر اس کا دوبارہ پیڑا بنائیں اور ہاتھوں سے پھیلائیں، اس کے بعد ایک روٹی بن جائے گی۔
اب اس کے بیچ میں پکی ہوئی چکن کو روٹی کے پلین حصے پر رکھ دیں اور وہ حصہ جہاں مڑے ہوئے نشانات ہیں اس کو چکن کے اوپر چپکا دیں جیسے کہ گول پوٹلی بنتی ہے۔
بالکل اسی طرح اور انگلیوں کی مدد سے ان کو چسپاں کرلیں۔
اب ان کو تیز گرم آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
لیجیے کچوریاں تیار، پلیٹ میں سجائیں اور پیش کریں