هفته,  26  ستمبر 2026ء
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس ہوا، جس میں سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے مکہ اور شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی افواج کی چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

اجلاس میں تینوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور ملٹری کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء نے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو بھی سراہا اور کہا کہ ریاض میں ہونے والی ملاقات دفاعی شراکت داری کو عملی تعاون میں تبدیل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے

آخر میں تینوں ممالک نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں