منگل,  15  ستمبر 2026ء
امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 2 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

رائٹرز، اپسوس پول کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی صدارت کے دوران اپنی کم ترین سطح 33سے بڑھ کر 35 فیصد ہو گئی۔

سروے کے مطابق 44 فیصد امریکی ڈیموکریٹس اور 37 فیصد ریپبلکنز کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔

سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی ٹرمپ کے مجوزہ 5 ہزار ڈالر منافع ادائیگی کے مخالف ہیں۔

کسی سیاسی جماعت کے پاس سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکا کے ہربالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر انعام دیں گے۔

ساتھ ہی ٹرمپ نے واضح کیا کہ 5 ہزار ڈالر اس شرط پر دیے جائیں گے کہ وہ امریکا کے اندر ہی خرچ کیے جائیں۔

مزید خبریں