اتوار,  13  ستمبر 2026ء
انڈونیشیا میں مسافر بحری جہاز لاپتا، 243 مسافر سوار تھے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز لاپتا ہوگیا جس میں 243 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران جہاز سے حکام کا رابطہ  منقطع ہوگیا۔

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا اور جہاز میں 243 افراد سوار تھے۔

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی، جہاز کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں