واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کر دیا۔
ڈلاس میں ریپبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکا کے ہربالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر انعام دیں گے۔
ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، جانیئےکیا کہا؟
ساتھ ہی ٹرمپ نے واضح کیا کہ 5 ہزار ڈالر اس شرط پر دیے جائیں گے کہ وہ امریکا کے اندر ہی خرچ کیے جائیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نومبر میں مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، مڈ ٹرم انتخابات کے بعد تیل کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان موجود ہے، ایران کے معاملے میں جوہری معاہدے سے آگے بڑھ کر کام کر رہا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں پر عائد پابندیوں پر اسرائیل سے بات کریں گے۔











