جمعرات,  10  ستمبر 2026ء
نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے جس کے لیے روسی سرحدوں کے قریب بڑے پیمانے پر عسکری تیاری بھی شروع کردی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ماسکو میں بریفنگ کے دوران کہا کہ نیٹو کی جانب سے ہماری شمالی سرحدوں کے بالکل قریب فوجی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور  بڑے پیمانے پر جارحانہ نوعیت کی فوجی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ شمالی خطے میں نیٹو کی ایسی سرگرمیاں روس کی سلامتی کے لیے واضح اور براہ راست خطرہ ہیں۔

 ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ  نیٹو کی فوجی صلاحیت میں اضافے کے منصوبے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ محدود دفاعی روک تھام سے آگے بڑھ کر ہمارے ساتھ ممکنہ طویل اور مسلسل فوجی محاذ آرائی کی تیاری کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

مکہ دفاعی معاہدے میں ایران بھی شامل ہوسکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ روس ضرورت پڑنے پر خطرات کے خاتمےکے لیے اپنے تمام فوجی اور عسکری ذرائع استعمال کرنےکے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے لیپزگ ائیرپورٹ پر ڈرون ملنے کے بعد جس طرح کا پروپیگنڈا کیا گیا وہ  پہلے سے طے شدہ کشیدگی بڑھانےکی ایک کوشش ہے۔ ان اقدامات کا مقصد یورپی معاشرے میں روس مخالف جذبات کو بلند سطح پر برقرار رکھنا ہے۔

مزید خبریں