پیر,  07  ستمبر 2026ء
امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اسکی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے: ایرانی وزارت خارجہ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے سے قبل آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی تھی۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا نے خطے پر غیر قانونی اور وحشیانہ جنگ مسلط کی، جس کے نتیجے میں تجارتی جہاز رانی کا نظام متاثر ہوا اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا دنیا کے سامنے اپنے ہی پیدا کردہ خلل کو ایران کے نام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنی شروع کی گئی جنگ کی وجہ ایران کے طرزِ عمل کو قرار دینا چاہتا ہے۔

جنگ کےاصول تبدیل ، حملےکا جواب پہلے سے زیادہ تیز، شدید اور تکلیف دہ ہوگا، ایران نے امریکا کو خبردار کردیا

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا جنگ خود شروع کرکے اس کی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے۔ امریکاکی جانب سے صرف ایران کو خطے میں افراتفری کا ذمہ دار قرار دینا سراسر مضحکہ خیز ہے۔

مزید خبریں