هفته,  29  اگست 2026ء
اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی

انقرہ(روشن پاکستان نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو کھری کھری سنادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل ترکیہ سے نہیں ڈرتا، ہم کئی سلطنتوں کے آنے جانے کے باوجود باقی ہیں۔

برطانیہ: پروسٹیٹ کینسر کی شرح میں خوفناک حد تک اضافے کا انکشاف

اس پر ترک صدر نے جواب دیا کہ کون سی سلطنتوں کی بات کر رہے ہو؟ تمہارا ملک تو عمر میں میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان کے بڑے بھائی محمد اردوان 1928 میں جب کہ ایک اور بھائی حسن اردوان 1929 میں پیدا ہوئے تھے۔

مزید خبریں