منگل,  18  اگست 2026ء
آبنائے ہرمز میں جہاز پر پروجیکٹائل حملہ: ایک رکن ہلاک، یو اے ای کا آئل ٹینکر بھی قبضے میں

تہران(روشن پاکستان نیوز) آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جہاں ایک اور تجارتی جہاز پر پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے۔

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق منگل کے روز آبنائے ہرمز سے باہر نکلتے ہوئے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں جہاز کا انجن روم بری طرح متاثر ہوا اور عملے کا ایک رکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حملے کے بعد جہاز پر موجود دیگر ارکان کو عمانی کوسٹ گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا۔

امریکاایران جنگ: خلیجی اتحادی ٹرمپ سے مایوس ہونے لگے، امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر غور شروع کردیا

دوسری جانب اس واقعے سے قبل، ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے منسلک ایک آئل ٹینکر کو بھی روک لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یو اے ای کا یہ ٹینکر جزیرہ قشم کے قریب اس وقت روکا گیا جب وہ آبنائے سے گزرنے کے لیے ایران کے مقرر کردہ خصوصی راستے کا استعمال کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے وضع کردہ اس راستے کے اصولوں کے تحت وہاں سے گزرنے والے جہازوں کے لیے فیس کی ادائیگی اور پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں