مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ پر آج متعدد پروازیں منسوخ اور کچھ میں تاخیر کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی اور شیڈول میں تبدیلی کی ایک بڑی وجہ آپریشنل مسائل اور بین الاقوامی فضائی روٹس میں جاری رکاوٹیں ہیں، جنہوں نے یورپ اور برطانیہ کے کئی بڑے ایئرپورٹس کو متاثر کیا ہے۔ بعض پروازیں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق روانہ نہیں ہو سکیں، جبکہ کئی مسافروں کو ایئرلائنز کی جانب سے متبادل انتظامات کا انتظار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں یورپی فضائی نظام مختلف وجوہات کے باعث دباؤ کا شکار رہا ہے، جن میں فضائی حدود کی بندش اور آپریشنل تاخیر شامل ہیں، جس کا اثر مانچسٹر ایئرپورٹ کی فلائٹس پر بھی پڑا ہے۔
پاکستان سے خلیجی ممالک سمیت دیگر مقامات کے لیے 70 پروازیں منسوخ
ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال ایئرلائن سے ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
صورتحال کے باعث سینکڑوں مسافر تاخیر اور منسوخی کے باعث ایئرپورٹ پر انتظار میں ہیں جبکہ ایئرلائنز نے دوبارہ شیڈولنگ اور بکنگ کی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔











