ویلنگٹن(روشن پاکستان نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر انجری کے باعث بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پانچویں ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی، جس کے بعد اسکینز میں ہاتھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔
مچل سینٹنر کی جگہ ڈین فاکس کرافٹ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، جو رواں سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرچکے ہیں۔
دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ سنسنی خیز میچ میں بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔











